پی سی بی انٹر کلب کرکٹ: خداداد جمخانہ اور غالب جمخانہ کامیاب ، جناح کلب اور نیو ملتان کلب کو شکست، دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے
ملتان : ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب میں جناح کلب پہلے کھیلتے ہوئے 183رنز پر آوٹ ہوگئی محمد امجد 45علی حیدر 44اور وحید احمد نے 32رنز بنائے حسیب جاوید داود یٰسین نے تین تین وکٹ حاصل کیں بعد میں کھیلتے ہوئے خدادادجمخانہ نے دو وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیاحسیب جاوید 71اویس نور 51ناٹ آوٴٹ یاسر بٹ 48رنز بنائے ابو حریرہ اور محمد امجد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔محمد آصف جونئیر اور وسیم شاہ ایمپائرز سلمان علی سکورر تھے دوسرے میچ میں نیو ملتان کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے دس وکٹ کے نقصان پر 157رنز بنائے مدثر گوندل 47شیگان خالد 43رنز بنائے محراب نے چار محمد عامر اور فرحان علی نے تین تین وکٹ حاصل کی غالب جمخانہ نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا محمد عذیر 73عبداللہ شاہ 25رنز بنائے نیو ملتان کی طرف سے محمدآصف دو جبکہ عدنان خان اور عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی دلشاد علی اور محمد عرفان ایمپائرز اور سلمان علی سکورر تھے۔










































Visit Today : 147
Visit Yesterday : 608
This Month : 9570
This Year : 57406
Total Visit : 162394
Hits Today : 5368
Total Hits : 778524
Who's Online : 7






















