ترین گروپ کا وزیر اعظم سے ملنے والے صوبائی وزراء سے لا تعلقی کا اعلان
اہور: جہانگیر ترین گروپ میں شامل 4 صوبائی وزرا نے گروپ سے علیحدگی اور آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا اعلان کیا، جب کہ ترین گروپ نے بھی وزیر اعظم سے ملنے والے صوبائی وزراء سے لا تعلقی کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کے مشن پر آج لاہور میں ہیں، وزیر اعظم سے وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی، عثمان بزدار نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی، جب کہ پنجاب میں اتحادی قیادت اور ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس کے خلاف ترین گروپ نے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، ترین گروپ کے ارکان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اور گروپ کے ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے، عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلی قبول نہیں




































Visit Today : 349
Visit Yesterday : 497
This Month : 1382
This Year : 65101
Total Visit : 170089
Hits Today : 3397
Total Hits : 885473
Who's Online : 5





















