پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: اے او کرکٹ کلب اور اولین سپورٹس کی شاندار جیت
ملتان : ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں کمبائینڈ الیون کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے دس کھلاڑیوں کے نقصان پر 101رنز بنائے محمد شہباز 20 امتیاز حسین 18 علی احمد نے 16رنز بنائے اے او کلب کی طرف سے محمد اویس نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ حاصل کیں محمد بلال دو فائق سرور عمران شاہ اور صائم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے اے او کلب نے مطلوبہ ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا محمد اویس نے شاندار 58رنز ناٹ آوٹ اور چمن خان نے 20رنز ناٹ آوٹ بنائے واحد وکٹ علی حیدر نے حاصل کی محمد مرسلین اور محمد آصف جونئیر سکورر یوسف اکرم تھے دوسرے میچ میں چناب کرکٹ کلب نے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 225رنزبنائے حنظلہ عبداللٰلہ 74احمد حسن خلجی 50عبدالرحمن 40اور علی عبداللہ نے 27رنز بنائے اولین سپورٹس کی طرف سے رانا عدیل تین شہزاد کریم دو جبکہ محمد عبداللہ محمد اکرم اور فراز خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے اولین سپورٹس نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا محمد کامران 104رنز ناٹ آوٹ عذیر ممتاز 100اور شاہد بشیر نے 18رنز ناٹ آوٹ بنائے عمر فاروق اور احمد حسن خلجی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بلال حنیف اور عبدالروف ایمپائرز سلمان علی سکورر تھے آج خداداد جمخانہ اور جناح کلب کے مابین میچ کھیلا جائے گا










































Visit Today : 232
Visit Yesterday : 608
This Month : 9655
This Year : 57491
Total Visit : 162479
Hits Today : 9076
Total Hits : 782232
Who's Online : 6






















