ملتان: ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کےزیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل راونڈ میں غالب جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے دس وکٹ کے نقصان پر 130رنز بنائے محمد عذیر 19مرزا فرحان اورعبداللٰلہ شاہ نے اٹھارہ اٹھارہ رنز بنائے کریسنٹ کلب کی طرف سے عدنان اعجاز چار بلال خان طلال احمد حسیب ناظم اور سمیع اللٰلہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعدمیں کھیلتے ہوئے کریسنٹ کلب نے تین وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا شعیب 41 عالمزیب 37اور سیف الرحمن نے 24رنز بنائے حسن اقبال نے دو جبکہ رافع گیلانی نے ایک وکٹ حاصل کی وسیم شاہ اور عبدالروف ایمپائرزسلمان علی سکوررتھے دوسرے میچ میں فرینڈز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 261رنز بنائے علی فاروق 71احمد حسن 47 عبدالرحمن 21اور سجاد حسین نے 21رنز ناٹ آوٴٹ بنائے علی احمد علی حیدر اور ارسم رضانے تین تین وکٹ امتیاز حسین نے ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے کمبائینڈ الیون 232رنز بناکر آوٹ ہوگئی امتیاز حسین 74علی احمد 34اور منام رحمان نے 24رنز بنائے فرینڈز کلب کی طرف سے احمد حسن نے تین رانا شہزاد دو جبکہ علی عمر اور سجاد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی محمد آصف جونئیر اور دلشاد علی ایمپائرز عماد حسن سکورر تھے۔