عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں صرف تنازعات کو ہوا دیتا ہے، وینا ملک
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 9 March 2022 کو شائع کیا.
کراچی: اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے۔8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کے دن خواتین اپنے حقوق، آزادی اظہار اور برابری کے لیے ’’عورت مارچ‘‘ مناتی ہیں۔ تاہم پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اداکارہ وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 497
Visit Yesterday : 536
This Month : 1033
This Year : 64752
Total Visit : 169740
Hits Today : 6363
Total Hits : 882075
Who's Online : 6




















