لاہور: مسلم لیگ ن کی اہم قیادت نے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا۔ اپوزیشن کی  جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر روابط کو تیز کردیا ہے، اور ماضی میں ایک دوسرے کی حریف رہنے والی جماعتوں کی قیادت کی آپس میں ملاقاتوں کے سلسلے جاری ہیں، ملکی سیاسی منظر نامے پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور مسلم لیگ (ن) کی اہم قیادت نے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع نے  بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم اور سینئر رہنماؤں نے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا اور بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطحی وفد ترین گروپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے