بلوچستان کے مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرینس آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: بلوچستان کے مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرینس آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے گورچوپ، تربت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف آئی بی او آپریشن کیا۔ علاقے میں آپریشن کا جب آغاز کیا گیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانوں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد گروہ کے کمانڈر حاصل ڈوڈا اور وشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگرد مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز پر کیے گئے حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے پاس سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود کا اہم ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور انہیں بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔






































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 536
This Month : 911
This Year : 64630
Total Visit : 169618
Hits Today : 4051
Total Hits : 879763
Who's Online : 4




















