عثمان بزدار نے وزیراعلی پنجاب کے لیے علیم خان کا نام مسترد کردیا
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 8 March 2022 کو شائع کیا.
لاہور: علیم خان کے خلاف وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے۔عثمان بزدار نے اعلیٰ قیادت کو پیغام دے دیا کہ علیم خان بطور وزیراعلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی کو یہ منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان قابل قبول نہیں کیونکہ ارکان اسمبلی میں بھی ان کے خلاف جذبات ہیں۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ادھر چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعلی کے مثبت جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزارت اعلی کے حوالے سے نام تجویز کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 351
Visit Yesterday : 536
This Month : 887
This Year : 64606
Total Visit : 169594
Hits Today : 3362
Total Hits : 879074
Who's Online : 6




















