جی او آر گیٹ توڑ پھوڑ کیس،،انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر چیمہ کو 10،10 سال قید،،شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری
لاہور: انسداد دہشت گردی لاہور نے نو مئی کیس میں ڈاکٹر یاسمین، محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی کو جی او آر گیٹ توڑنے کے مقدمے سے بری کردیا۔ دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ دوران ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کررکھا تھا۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11835
Total Hits : 772439
Who's Online : 4






















