ملتان میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے کھیلوں کا میلہ، سپارک کی شاندار کاوش
ملتان: بھٹہ مزدوروں اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم سپارک کے زیر اہتمام ہاکی گراؤنڈ کلمہ چوک ملتان میں بھٹہ مزدوروں اور نان فارمل سنٹر میں زیر تعلم بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ۔لڈو۔ریس۔آرمز ریسلنگ۔رسہ کشی۔سپون اینڈ بال۔باسکٹ اینڈ کپس ریس۔بوری ریس۔میوزیکل چیئر کے مقابلہ جات ہوئےجبکہ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو۔پیش کئے اور گیت بھی سنائے ،سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر بھٹہ مزدوروں نے روایتی رقص اور جھومر بھی پیش کیاسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف ۔سی ای او ایجوکیشن ملک صفدر حسین واہگہ۔ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ام فروا ہمدانی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان۔ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ ڈاکٹر طاہر عباس۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤ عبدالقیوم شاہین۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی۔رانا شوکت۔پروجیکٹ، منیجر سپارک خرم شہزاد۔سماجی رہنماؤں ۔عامر شہزاد صدیقی۔یاسمین خاکوانی۔ریجنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم ۔ملک محمد عمر کمبوہ ایڈوکیٹ۔پروفیسر عبدالماجد وٹو۔مظہر جاوید سیال۔شاہد محمود انصاری۔علامہ سید مجاہد عباس گردیزی۔پیر عبید صدرپوری۔نور الامین خاکوانی۔سعدیہ کرمانی۔سلمان الہی قریشی ایڈوکیٹ۔میاں نعیم ارشد سمیت دیگر بے بھی شرکت کی، اس موقع پروائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے سماجی تنظیم سپارک کی کاوشوں کو سحرایا اور کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم سپارک دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنوار ری ہے۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11871
Total Hits : 772475
Who's Online : 4






















