نیشنل لیبر الائنس کی اپیل: جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی NIRC سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں
ملتان : جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن (NiRC ) سے مستفید ہونے سے ملک بھر کے مظلوم و کمزور مزدور اور ملازمین طبقے کو شدید دکھ ہوا ہے انھوں نے اس مرتبہ پر رہتے ہوئے صنعتی و سرکاری ملازمین کے لئے بیش بہا مثبت کردار ادا کیا نیشنل لیبر الائنس ان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مستفی ہونے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے ان کے نام خط ارسال کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی انسان دوست شخصیت کے حامل ہیں انھوں نے یوم مئی پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں لیبر کنونشن کا انعقاد کر کے مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجھد کرنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ مزدور یونینوں کو تقویت پہنچائی غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ NIRC کا پرانا نظام بحال ہونا چاہئے جس میں (این آئی آر سی) کے وہی اختیارات بحال کر کے مزدوروں اور درجہ چہارم کے ملازمین کو مظالم سے محفوظ بنایا جائے








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11888
Total Hits : 772493
Who's Online : 4






















