راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، لیبی کمانڈر ان چیف خلیفہ حفتر سے ملاقات،دفاعی تعاون پر اتفاق
bbc news urdu نے Thursday، 18 December 2025 کو شائع کیا.
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو لیبیا میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے لیبی کمانڈر ان چیف خلیفہ حفتر سے ملاقات میں دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی عسکری قیادت کے درمیان انسداد دہشت گردی، صلاحیت سازی اور تربیتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیبی کمانڈر خلیفہ حفتر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11830
Total Hits : 772434
Who's Online : 4






















