مسلم خاتون کا نقاب زبردستی کھینچنے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
ملتان : بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے مسلم خاتون
کازبردستی نقاب کھینچنے پر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا اصغر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ میں رانا ندیم شہزاد ، رانا عدنان ،رانا اسامہ اصغر ،راناعمر ودیگر ٹرانسپورٹرز نے بھرپور شرکت کی اور نعرہ بازی کی گئ رانا اصغر نے کہا کہ بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے اور اس کے خلاف کاروائی کی جائے خاتون کا حجاب کھینچنا اس کے وقار اور مذہبی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔ حجاب و نقاب پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور تضحیک پر شدید تشویش ہے۔سیکولر سٹیٹ کہلانے والے ہندوستان نے بے حیائی کا مظاہرہ کیا۔انڈیا معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مسلم خاتون کی بے توقیری پر پوری امت مسلمہ متحد ہے۔ امت مسلمہ کسی بھی خاتون کی بے توقیری برداشت نہیں کر سکتی، عالمی تنظیمیں نوٹس لیں۔بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ کو اس حرکت پر سخت سزا ملنی چاہیے وزیر اعلیٰ صوبہ بہار نتیش کمار وزیر اعظم مودی کا گماشتہ ہے جسے اخلاقیات کا کوئی ادراک نہیں، یہ واقعہ مودی کی اقلیتوں بالخصوص مسلم خواتین کے خلاف نفرت اور عدم تحفظ کی بد ترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کا حجاب اتارنا انسانی وقار کی پامالی ہے جو کسی بھی مہذب معاشرہ میں قابل قبول نہیں۔ وزیر اعلیٰ بہار کا یہ عمل انتہائی گرا ہوا ہے جو صنفی و مذہبی امتیاز ظاہر کرتا ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس شرمناک حرکت پر بہار کا وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار عالمی سطح پر مسلم خواتین سے معافی مانگے جبکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور او آئی سی سے بھی بھارت کے خلاف اس مذموم واقعہ کی مناسبت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مسلم خواتین کے ساتھ ہونے والے اس توہین آمیز سلوک پر سخت کارروائی ناگزیر ہے۔ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اوردعا گوہے کہ بہادر خاتون ڈاکٹر و دیگر مسلم خواتین ہمیشہ اسلام کی پاسدار اور ثابت قدم رہیں۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11901
Total Hits : 772505
Who's Online : 4






















