ملتان: انرویل غازی کلب ڈسٹرکٹ 340 کی صدر مسز سمیرا قیوم نے کہا ہے کہ غازی کلب غریب بچوں کی تعلیمی اخراجات ان کی صحت اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی رہی گی زندگی کا مقصد بھی ان لوگوں کا خیال رکھنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نئے عہدے داروں کو کالر پہنانے اور بیجز لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈسٹرکٹ 340 کی چیئرمین رضوانہ ملک نے نو منتخب صدر مسز سمیرا قیوم کو کالر پہنایا جبکہ صدر نے دیگر عہدے داروں کو بیجز لگائے اس موقع پر چیئرمین رضوانہ ملک نے کہا کہ ہمارے تمام کلبز خواتین کے مسائل اور ان کا حل اور ان کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے جس کے لیے وہ دن رات کوشاں ہیں نو منتخب عہدے داروں نے کہا ہم پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے ہم اس کو خوش اسلوبی سے پورا کریں گے۔