ملتان:  بزمِ ندیم کے بانی و سرپرست اعلیٰ پروفیسر ندیم نے کہا ہے کہ مشاعرے میں شعراء حضرات کا اضافہ یہ بزم کے لیے خوش آئیند ہے آج 111 واں مشاعرہ ادب کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہو رہا ہے یہاں پر دور دراز کے علاقوں سے شاعر حضرات آنا فخر سمجھتے ہیں یہاں پر نئے شاعروں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میں بزمِ ندیم کے 111 مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کی صدارت بشیر ملتانی نے کی مہمانِ خصوصی یحیی سرور چوھان تھے مہمانِ اعزاز خلیفہ مسرور حسین صدیقی تھے جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے ادا کیے شاعر حضرات میں اجمل خاموش، اشتیاق احمد شاہد، انعام الحق معصوم، علی ایاز، شازیہ کنول، صائمہ صائمی، شاہدہ وفا علوی، مونس ہاشمی، سعید اختر وینس و دیگر نے اپنا اپنا کلام سنایا نعت معروف نعت خواں منظور اعوان نے پیش کی تلاوت قاری فہیم نے کی آخر میں بزمِ ندیم کے بانی پروفیسر ندیم کے بھائی عبدالواسع عتیقی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔