ملتان: فاطمہ جناح ٹاؤن میں عدم تعمیر پر جرمانے کے خلاف الاٹیز کا احتجاج، پریس کانفرنس
ملتان: رانا غلام مرتضی صدر فاطمہ جناح ٹاؤن ویلفیئر سوسائٹی نےدیگر عہدیداران چوہدری محمد ارشد،سجاد احمد سندھو،ملک رمضان ڈاہا،محمد عاشق رامے،رانا عبدالجبار ودیگرالاٹیز اور رہائشیوں کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ایم ڈی اے نے فاطمہ جناح ٹاؤن ملتان میں عدم تعمیر پرہر ماہ فی مرلہ دس ہزار روپے جرمانہ لگانےپر ہم الاٹیز رہائشی جس کا بھی پلاٹ ہے سب اس ظلم نا انصافی سراسر زیادتی پر سراپا احتجاج ہیں۔ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ فاطمہ جناح میں جے بلاک جو کےصحافی بھی اس جرمانے کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہیں۔ہم نے اسظل ظلم اور ناانصافی کے خلاف معزز عدالت ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہائی کورٹ کےجج احسن رضا کاظمی نے ایم ڈی اے نے جو پبلک نوٹس دیا تھا اور جو یہ نا جائز جرمانے 2025-08-15سےوصول کرنے شروع کر دیے تھے وہ ختم کر دیے گئے لیکن ڈی جی ایم ڈی اے یہ فیصلہ ماننےکو تیار نہیں یہ کہتے ہیں کہ ہم صرف پیٹشنر کو ریلیف دیں گے ۔ ہمارا سوال ہے اگر ایک کیس میں ایک لاکھ متاثرین ہوں تو وہ سب کورٹ میں پیٹشنز نہیں۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے اور سب کو ریلیف ملنا چاہیے۔حکومت پنجاب نے اپنی پالیسی مورخہ 2010-10-27 میں تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ایک پالیسی دی تھی کہ اگر کوئی نی کالونی بناتے ہو اور اس میں تمام بنیادی سہولتیں مہیا کر دی جاتی ہیں مثلا پانی،سیوریج بجلی، پارکس، سیکورٹی،چار دیواری ، سکول و کالج اور ہسپتال وغیرہ پھر عدم تعمیر پر پالیسی کے مطابق پانچ سال کیلئے ایک ہزار روپے فی مرلہ فی سال جرمانہ لگائیں۔جبکہ ایم ڈی اے نے پنجاب حکومت کی پالیسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بغیر سہولتوں کےعدم تعمیر پرفی مرلہ دس ہزار لینا شروع کردیا جو جرمانہ دس سال بعد لگاتا تھاوہ پہلے سال ہی دس ہزار روپے فی مرلہ لگا دیا گیا جو کہ ظلم نا انصافی اور غیر قانونی ہے۔ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نوازاور سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فاطمہ جناح ٹاؤن ملتان میں غیر قانونی جرمانوں کو فوری ختم کر کے اس ظلم وناانصافی سے نجات دلوائی جائے۔ یہ ہزاروں الاٹیوں،رہائشیوں جس کا کسی بھی صورت یہاں پلاٹ ہے ان کو ریلیف دینے کے احکامات جاری کیے جائیں اور فاطمہ جناح ٹاؤن میں بنیادی سہولتوں کیلئے ڈویلپمنٹ شروع کی جائے۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11822
Total Hits : 772426
Who's Online : 4






















