ملتان: کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ کے زیراہتمام کیتھولک چرچ بشپ ہاوس ملتان میں کرسمس کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف، سی سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر فادر ڈینیئل تاج، نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ،وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر کلثوم پراچہ ،علامہ ڈاکٹرمحمد ارشد علی بلوچ ،علامہ ابوبکر عثمان الازہری ،پروفیسر عبدالماجد وٹو ،علامہ سید مجاہد عباس گردیزی ،علامہ عبدالحنان حیدری ،فادر سلیم حفیظ ،فادر عمران ڈیوڈ ،برادر وسیم ،خاور حسنین بھٹہ ،ملک عمر کمبوہ ایڈووکیٹ بشارت عباس قریشی ،راو ¿ عبدالقیوم شاہین ،میاں محمد اجمل ،حاجی مظہر جاوید سیال ،رانا عرفان الاسلام، خرم شہزاد ، میاں اویس احمد،مس فائقہ وٹو، مس روبینہ انصاری، سیدہ عابدہ بخاری، مس رابعہ، امروز گل، سرفراز کلیمنٹ، شازر گل سمیت مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔بین المذاہب مکالمہ ہمیں احترام انسانیت۔ مذاہب۔ رواداری قبولیت محبت کی فروغ کی طرف لے جاتا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ خداوند کریم نے پاکستان کو بے شمار برکات سے نوازا ہے۔ ثقافتیں اور روایات اس سرزمین کی اصل پہچان ہے۔ ہمارا ملک ہمیشہ امن، محبت اور باہمی احترام کے اصولوں پر کھڑا رہا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے لئے یہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ہم مسلم مسیحی مل کر کرسمس کی تقریب میں شریک ہو کر خوشیاں منا رہے ہیں میں تمام مذاہب و مسالک کے علماءکرام کا شکر گزار ہوں کہ آپ ہمیشہ وقت نکال کر تشریف لاتے ہیں یہ ہم سب کی قومی ذمہ داری بھی ہے کہ اپنے ملک کی ترقی خوشحالی بہتری اور امن کے فروغ کے لئے ملکر کام کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کہا ہے حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں کرسمس کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ کرسمس کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںانہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں مذاہب و اقلیتیوں کے تحفظ اور ترقی کے لئے حکومت پنجاب دن رات کوشاں ہے مسیحی کمیونٹی کے مذہبی رسومات کے پرامن ادائیگی کے لئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ہم تمام مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ اج ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ تمام مسالک کے علماءکرام ایک ساتھ کرسمس منا رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے انہوں نے کہ یہ بین المذاہب اہم آہنگی کے کام کا آغا آج سے 40 سال قبل کیا گیا تھا آج یہ تناور درخت بن چکا ہے خدا کے فضل سے یہ کام اگلی نسلوں میں منتقل ہو کر نوجوانوں کو پرامن راہ پر گامزن کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔