مہنگائی نے محنت کش طبقے کی کمر توڑ دی، فوری حکومتی اقدامات ناگزیر: پاکستان لیبر رائیٹس کونسل
ملتان : مہنگائی نے محنت کش طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے پاکستان لیبر رائیٹس کونسل کے مرکزی ملک محسن بھٹہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نیاز رسول اویسی نے ملک میں بے قابو مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عام آدمی خصوصاً محنت کش طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش، آٹا، چینی، دالیں، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، جس کے باعث مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان لیبر رائیٹس کونسل ملک محسن بھٹہ نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات نہ کیے تو غربت، بے روزگاری اور سماجی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات نیاز رسول اویسی نے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت میں فوری اور نمایاں اضافہ کیا جائے، روزمرہ استعمال کی اشیاء پر عائد ٹیکسز کم کیے جائیں اور عوام کو بجلی و گیس کے بلوں میں حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔ پاکستان لیبر رائیٹس کونسل حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیح دی جائے اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ محنت کش طبقے کو سکھ کا سانس مل سکے۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11911
Total Hits : 772515
Who's Online : 4






















