بھارت: نتیش کمار کے خلاف مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل
نئی دہلی: بھارتی ریاست بِہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق ایسے اقدامات نہ صرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا تھا۔









































Visit Today : 285
Visit Yesterday : 608
This Month : 9708
This Year : 57544
Total Visit : 162532
Hits Today : 11746
Total Hits : 784902
Who's Online : 6






















