عقیدہ ختمِ نبوت دینِ اسلام کی بنیاد ہے ،، سیدنا صدیق اکبرؓ عقیدہ ختمِ نبوت کے اولین محافظ تھے: علامہ ڈاکٹر محمد ارشد نقیبی الازہری
ملتان: معروف مذہبی سکالر اور مبلغ اسلام علامہ ڈاکٹر محمد ارشد نقیبی الازہری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی بنیاد ہے اور اس کے سب سے پہلے محافظ اور عظیم الشان اسلامی فتوحات کا آغاذ کرنے والے سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ ہیں وہ ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام امیرالمومنین ،جانشین رسول ،خلیفہ اول سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں پاک گیٹ میں منعقدہ 62ویں سالانہ مرکزی اجتماع میں خطاب کررہے تھے جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی،ڈویژنل امیر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ نے اپنے دورخلافت میں عزم واستقلال ،جرات وشجاعت وفراست سے اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آپ کی اولیت وافضلیت اور خدمات کو تمام صحابہ واہل بیت نے تسلیم کیا اور آپ بالاتفاق پوری امت کے امام اور پیشوا ہیں مقررین نے کہا کہ نبوت کے جھوٹے دعوے داروں اور مرتدین کا قلع قمع کرنا اور منکرین زکوٰة کے خلاف جہاد ایسے کارناموں سے اسلامی سلطنت کی بنیادیں مستحکم ہوئیں سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے صدارت کی اجتماع سے مفتی محمد عثمان پسروری، مفتی محمد میاں سعیدی ، قاری مطیع الرسول سعیدی، قاری فیض بخش رضوی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، قاری رکن الدین قادری، مولانا سلیم اشرف قادری، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، مولانا ارشد علی بلوچ، قاری امان اللہ مہروی، قاری رکن الدین قادری، قاری غلام فرید اظہری، اللہ ڈیوایا لاشاری، مولانا جمیل احمدصابر، صاحبزادہ جواد ربانی، صاحبزادہ مظہر نقیبی، مرزا محمد ارشد القادری، قاری حق نواز سعیدی، مولانا سید شوکت حسین بخاری، قاری عبدالستار سعیدی، حافظ مدنی بشیر، حافظ سعید اختر قادری، سرفراز رسول اویسی، قاری اعجاز احمد، اشفاق محمود خان،راشد خان،عمر فاروق خان،حیدر لودھی، قاری محمد افضل اویسی، قاری لیاقت حسین سعیدی، مرزا دانش ارشد القادری، محمد عادل قریشی، منصور قریشی، محمد جنید خان شیروانی اور حامد علی سعیدی نے بھی خطاب محمد ذوالقرنین مہروی، محمد نعمان بختیار اور دیگر نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11940
Total Hits : 772544
Who's Online : 2






















