ملتان(صفدربخاری سے) ماہرتعلیم اقبال ناظر بلوچ نے (ر)سیشن جج اقبال میؤکے ہمراہ نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل ایڈوکیٹ رانا ندیم کانجو کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل رانا ندیم کانجونے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے تمام مسائل کو میرٹ پر حل کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے فرائض کو انجام دیں۔ممبران پنجاب بار کونسل جنوبی پنجاب میں وکلاء کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں بار اوربینچ کے تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے۔عام آدمی تک انصاف کی فراہم کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر اقبال ناظر بلوچ نے کہا کہ وکلاء جنہوں نے ہمیشہ ملک کے آئین وقانون کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ وکلاء ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے میں ایک بار پھر اپنا کردار ادا کریں گے۔