گلشن مارکیٹ کے نو منتخب عہدے داروں کو آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کی مبارکباد، عارف فصیح اللہ کی قیادت میں تاجر وفد کا گلشن مارکیٹ کا دورہ
ملتان : آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں شہر کی مختلف مارکیٹوں کے صدور اور عہدے داروں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے نو منتخب عہدے داروں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وفد نے نو منتخب قیادت کو پھولوں کے ہار پہنائے، گلدستے پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں میں انجمن تاجران سرکلر روڈ کے صدر چوہدری عثمان جٹ، انجمن تاجران ٹی بی روڈ کے صدر عنایت اللہ خان، انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ کے صدر صبغت اللہ، انجمن تاجران چوک دہلی گیٹ کے صدر بہادر قریشی، عبدالحد انصاری، چیئرمین انجمن تاجران ایم اے جناح روڈ عزیز اللہ خان، باقر خان، محمود خان، چوہدری نذیر، حسن خان، رشید خان، رانا کلیم، اللہ بخش، رانا سلیمان، سعید عبدالرحمن سمیت دیگر مارکیٹوں کے صدور و نمائندگان شامل تھے۔وفد نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے نو منتخب صدر چوہدری الیاس احمد، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبوہ، سینیئر نائب صدر چوہدری محمد شکیل، جوائنٹ سیکرٹری فہد بھٹی، سرپرست کاشف چوہدری، چیئرمین مشاورتی کمیٹی حافظ عاقب نعیم، ایڈیشنل سینیئر نائب صدر ملک فضل عباس، نائب صدر ملک قمبر عباس، کھوکر زوہیب چوہان، لیاقت علی، کاشف شفیع، چوہدری ارشاد کمبوہ، نعمان بھٹی، چوہدری نعیم کمبوہ، سید حسن شاہ، سلیم عطاری، طالب محمد، راشد، وائس چیئرمین امتیاز ربانی، محمد وسیم کمبوہ، اقبال اصغر اور دیگر عہدے داروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ گلشن مارکیٹ کے تاجروں نے باصلاحیت اور متحرک قیادت کا انتخاب کیا ہے۔ چوہدری الیاس احمد اور ان کی ٹیم نہ صرف تاجروں کے مسائل اجاگر کرے گی بلکہ ان کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام انجمنیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ، انہوں نے کہاکہ شہر میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تاجروں کا کاروبار کرنا محال ہو چکا ہے۔ مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی جا رہی ہے، موٹر سائیکل چھینے جا رہے ہیں مگر تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان وارداتوں کی روک تھام کے لیے اور ان کے نقصانات کے ازالے اور ریکوریوں کے لئے تاحال کوئی مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے، مارکیٹوں میں سیکیورٹی بڑھانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کی جائے تاکہ تاجر بلاخوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔نو منتخب صدر چوہدری الیاس احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان پر تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ گلشن مارکیٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گےجنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبوہ نے کہا کہ انجمن تاجران گلشن مارکیٹ تاجروں کی آواز بنے گی، انتظامیہ کے ساتھ رابطے مضبوط کیے جائیں گے اور مارکیٹ کی بہتری، سیکیورٹی اور سہولیات کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آخر میں شرکاء نے نو منتخب عہدے داروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11935
Total Hits : 772539
Who's Online : 2






















