پاکستان ہاکی فیڈریشن ڈیجیٹل دور میں داخل

تحریر : اظہار عباسی

عالمی سطح پر تیزی سے تبدیلی آنے والی ٹیکنالوجی نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، اور کھیلوں کے انتظامات بھی اس تبدیلی سے مبرا نہیں رہے۔ اسی تناظر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے ہاکی کے فروغ، شفافیت، اور عالمی معیار کے انتظا‌می نظام کے قیام کے لئے ایک ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرا دیا ۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں ہاکی کلبز کو باقاعدہ رجسٹر کرنا، ان کی استعداد کار بڑھانا اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی قیادت میں مینجمنٹ میں انقلابی بہتری آئی ہے سفارش کرپشن اور اقرباپروری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ پہلی بار ملکی ہاکی تاریخ میں قومی کھیل کو نقصان پہنچانے والوں پر پابندی عائد کی اس کے علاوہ ہاکی کے فروغ کے لئے پسماندہ علاقوں کے دورے کئے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کا خود مشاہدہ کیا جن میں جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور اور لیہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں ہاکی کے فروغ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز کرائے اولپمین دانش کلیم اور اولپمین کاشف جواد نے ٹرائلز کی نگرانی کی اور 22 کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا جو کہ ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارے گے اور اب ہاکی منیجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا جس کی موجودہ ڈیجیٹل دور میں اشد ضرورت تھی
جدید دور میں ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی
گزشتہ چند دہائیوں میں کھیلوں کی دنیا میں ڈیجیٹل نظام کا کردار بہت بڑھ گیا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن نے نہ صرف معلومات تک رسائی آسان بنائی بلکہ انتظامی عمل کو بہت مؤثر اور شفاف قرار دیا اس میں
ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم مضبوط ہوتا ہے۔
شعبہ جاتی تعاون میں اضافہ ہوتا ہے۔
اپڈیٹس، رپورٹنگ اور فالواپ تیز اور قابلِ اعتماد بنتے ہیں۔
اسی ضرورت کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے روایتی مینجمنٹ نظام کو جدید بناتے ہوئے آن لائن پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور 15دسمبر 2025 کوکام شروع کر دیا ہے

. پورٹل کا مقصد و فائدے بہت سود مند ثابت ہونگے
یہ جدید پورٹل چند اہم ترین مقاصد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جس میں
پاکستان بھر سے موجود ہاکی کلبز اس پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہوں گے،

کھیل کے زمینی حقائق کا ڈیجیٹل ریکارڈ ہوگا،

کوالیفائیڈ کلبز کی شناخت ممکن ہوگی۔

شفاف اور یکساں معیار ہوگا
رکنیت اور رجسٹریشن کے مراحل واضح اور یکساں ہوں گے،
کرپشن کے امکانات کم ہوں گے،

ہر کلب کو برابر مواقع فراہم ہوں گے۔
تمام اسٹیک ہولڈرز (فیڈریشن، کلبز، کوچز، کھلاڑی) ایک مربوط نظام میں منسلک ہو سکیں گے، جس سے
فیصلوں میں تیزی آئے گی،
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بنایا گیا ڈیجیٹل پورٹل رجسٹریشن کے مراحل کو آسان، کم وقت طلب اور شفاف بناتا ہے
پورٹل میں داخلہ، فارم بھرنا اور دیگر مراحل بہت آسان کیے گئے ہیں تاکہ ہر سطح کا فرد اسے باآسانی استعمال کر سکے۔

یہ اقدام صرف رجسٹریشن کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک بنیادی تبدیلی کا آغاز ہے، جس کے مثبت نتائج ہونگے جس میں
ہاکی کے ڈیٹا بیس کی تشکیل
نئے ٹیلنٹ کی شناخت و نشوونما
منصوبہ بندی اور سپورٹس پالیسی سازی میں شفافیت
انٹرنیشنل سطح پر پاکستان ہاکی کا بہتر تاثر
انفراسٹرکچر اور فنڈنگ کے مواقع میں اضافہ شامل ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہاکی کلبز کی رجسٹریشن کے لئے ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرانا مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ اس سے نہ صرف انتظامی استعداد بڑھے گی بلکہ کھیل کے معیار، شفافیت اور قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ہاکی کو فروغ ملے گا۔ یہ ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنا کر پاکستان ہاکی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی