ملتان شہر کے نام نہاد تاجر الیکشن مسترد، الیکشن کرانے کا اختیار نام نہاد لیڈر کو کس نے دیا؟ تاجر رہنما
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی. ال پاکستان تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدرعارف فصیح اللہ مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ ملتان کے صدر خالد محمود قریشی ملتان شہر کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ نے کہا ہے کہ ایک تاجر تنظیم کے لیڈر کی طرف سے نام نہاد ملتان شہر کے الیکشن کو ملتان کی تمام تاجر تنظیمیں مسترد کرتی ہیں نام نہاد تاجر لیڈروں کے ڈرامے بڑے عرصے سے دیکھتے آرہے ہیں 80 فیصد تاجر تنظیمیں ہمارا حصہ ہے نام نہاد الیکشن کا ڈرامہ کر کے صرف تاجروں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے جبکہ ان نام نہاد تنظیم کی سرپرستی جو شخص کرتا ہے اس کے بارے میں پورا شہر جانتا ہے کہ اس نے تاجروں کے نام پرکیا کچھ ہے یہ گروپ صرف تاجروں کو فریب دے کر الیکشن کا اعلان کر کے تاجر برادری کے کاز کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد لیڈر کو الیکشن کرانے کا حق کس نے دیا ہے جبکہ اکثریت ہمارے پاس ہے ہم جب چاہیں گے ملتان شہر کا الیکشن کرائیں گے تاجر برادری کو چاہیے کہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں اور اپنی طاقت کو. ایسے فراڈ کرنے والوں کے ہاتھوں ضائع نہ کریں ایسے لوگ صرف اپنے اپ کو زندہ رکھنے کے لیے کئی مرتبہ یہ ڈرامہ کر چکے ہیں تاجر برادری ایسے چال باز لوگوں اور نام نہاد لیڈروں سے دور رہیں اور اپنی مرکزی تنظیم تاجران کی طاقت کو مزید مضبوط کریں کیونکہ تاجروں کے مشکل وقت میں صرف مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ہی سڑکوں پر اتی ہے اور حکومت کے سامنے ڈٹ کر تاجروں کا مقدمہ لڑتی ہے. ہم نے پہلے بھی تاجروں کا تحفظ کیا ہے اور اج بھی ہم اپنی تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنے تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11868
Total Hits : 772472
Who's Online : 4






















