گلشن مارکیٹ تاجر برادری کا جشن، نو منتخب عہدے داروں کے اعزاز میں پروقار عشائیہ
ملتان: انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد مبارکباد کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، اس موقع پر سید مجاہد علی شاہ، سید ذیشان شاہ اور ملک احد کی جانب سے نو منتخب صدر چوہدری الیاس احمد، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ اور دیگر عہدے داروں کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ دیا گیا، تقریب کے دوران نو منتخب عہدے داروں کا والہانہ استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ آتش بازی، گھوڑا ڈانس اور جھومر پارٹی نے تقریب کو یادگار بنا دیا ،شرکاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور کامیاب قیادت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ٹکٹ ہولڈر این اے 150 حاجی جاوید اختر انصاری، ٹکٹ ہولڈر پی پی 216 سید بابر شاہ، مختلف چیئرمینوں اور دوست احباب نے خصوصی شرکت کی اور نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تاجر برادری نے جن توقعات کے ساتھ قیادت کا انتخاب کیا ہے، ان پر پورا اترنے کے لیے ہم نومنتخب عہدے داروں کے شانہ بشانہ چلیں گے، جبکہ گلشن مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، صدر چوہدری الیاس احمد اور جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور تاجر برادری کے مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے، کیونکہ تاجروں کا مفاد ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔تقریب میں فہیم اکرم، حافظ عاقب نعیم، منیر بھٹی، ارشاد کمبوہ، امتیاز ربانی، زوہیب چوہان، عارف نور، رمضان بھٹی، حبیب چوہدری، محمد علی بھٹہ، فضل عباس بھٹی، رانا عبدالغفار، سلیم عطاری، راشد علی، لیاقت علی، ایم افضل، مہر عنصر سیال، نعیم کمبوہ سمیت کثیر تعداد میں تاجر رہنماؤں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11920
Total Hits : 772524
Who's Online : 3






















