پیر سبطین رضا مشہدی شہید کی 29ویں برسی کی تقریب کا انعقاد
ملتان : معروف مذہبی شخصیت پیر سبطین رضا مشہدی شہید کی 29 ویں برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب گزشتہ روز مرکزی امام بارگاہ آستانہ حضرت پیر لعل شاہ مشہدی سرکار میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات، علماء، مشائخ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید حسن رضا مشہدی نے کہا کہ پیر سبطین رضا مشہدی شہید کی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، امن و رواداری اور اتحادِ امت کے فروغ کے لیے وقف تھی، انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری اجتماعی ذمہ داریوں کا تعین کرتی ہیں اور ہمیں ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، مقررین نے کہا کہ پیر سبطین رضا مشہدی کو 15 دسمبر 1996ء کو خانۂ فرہنگ ایران، ملتان میں دہشت گردی کی ایک المناک واردات میں شہید کیا گیا، جو علمائے دین اور امن پسند قوتوں پر حملہ تھا، انہوں نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے خلاف سازش قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، ملک میں امن، استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،برسی میں علامہ علمدار نقوی، علامہ اقتدار نقوی ،علامہ مجاہد گردیزی ،علامہ کاشف حیدری، علامہ علی حسن کاظمی، علامہ محمد رضا رضوی، ذاکر غیور صابر ،مخدوم سہیل گیلانی سجادہ نشین اچ شریف دربار، مخدوم غلام مصطفی گیلانی، سید احمد مجتبی گیلانی، احسن مہے، مخدوم عباس شمسی ،محتشم نقوی ،انیس نقوی ،شاہد چاون، سخاوت سیال، سید اصغر نقوی، سید موسی شاہ بخاری، حسنین بخاری ،عمران کاظمی، قمر نقوی ،عمران ارشد ،محسن حمدانی، علی رضا گردیزی، طارق قادری ،بشارت قریشی، شاہ زیب چوہدری ،شہزاد ایڈوکیٹ، شاہد ایڈوکیٹ، چوہدری تنویر، انور گنڈاپور سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11819
Total Hits : 772424
Who's Online : 4






















