ملتان:  ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن پاکستان جنوبی پنجاب کے نومنتخب صدر ملک ارشد ڈوگر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں کیونکہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی بہتر رہنمائی فراہم نہیں کی جاتی۔ چاہے جانوروں کی بہتر خوراک ہو یا جانوروں کے وبائی امراض یا ان کی اچھی کوالٹی کی افزائش نسل کے بارے میں حکومت کی جانب سے کوئی آگاہی فراہم نہیں کی جاتی۔جانوروں کی سرکاری ادوایات کیٹل فارمینگ مالکان کے دینے کے بجائے مارکیٹ میں فروخت کردی جاتی ہیں اکثر تو ہم ان ادوایا ت کے حصول کے لیے ہزاروں روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔انشاء اللہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ کرنے والوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے جانوروں سے دودھ اور گوشت کی بہتر اور اچھی کوالٹی حاصل کی جا سکے۔تقریب سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر، جنرل سیکرٹری شاہد عمران گوندل نے بھی خطاب کیا۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن پاکستان جنوبی پنجاب کے نومنتخب عہدیداران سرپرست ملک طاہر ڈوگر، بانی ملک شوکت ڈوگر،گروپ لیڈر ملک مقصود ڈوگر،چیرمین رانا محمد جمیل، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشفاق،سینئر نائب صدرفلک شبیر بلوچ،نائب صدرملک مقبول ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری ملک فرمان ڈوگر،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر امیر حسین شاہ، وائس چیئرمین رانا احسان، سیکرٹری نشرواشاعت چوہدری سہیل چٹھہ،ملک عبدالمجید گجر، رانا اصغر، وممبران شاہ زیب نواز، نظر عباس،ملک ریاض، ملک بشیرساندی، ملک اللہ دتہ،ملک بشیر بھٹی، ملک قادر مسوان، ملک شریف ڈوگر،ملک ارشد اچھوڈوگر، ملک اختر ڈوگر بھی شریک تھے۔