ملتان: سنی علماء کونسل ضلع ملتان کے زیر اہتمام، ضلعی صدر، مولانا ملک محمد رفیق کی نگرانی میں عظیم الشان اور فقید المثال، پر امن مطالباتی مدح صحابہ جلوس (بموقع یوم وفات 22 جمادی الثانی 1447 ہجری) خلیفہ بلا فصل، سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ، ختم نبوت چوک چونگی نمبر 14 ملتان سے شروع ہوا۔ یہ جلوس ختم نبوت روڈ سے ہوتا ہوا غزہ چوک نزد چونگی نمبر 11 ملتان پر امن و امان اور ملکی سلامتی و استحکام کی اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا الحمدللہ غلامان صحابہ اور اہلیان ملتان نے یہ ثابت کر دیا کہ ملتان صدیق کے نوکروں کا ہے سنی علماء کونسل ضلع ملتان کے صدر ملک محمد رفیق کی قیادت میں ختم نبوت چوک سے نکلنے والا مدح صحابہ جلوس جس میں جماعت کے کارکنان نے بھرپور تعداد میں شرکت کی سٹیج کی زینت تاجر رہنما دیوبندی بریلوی اہل حدیث مکاتب فکر کے جید علماء کرام بنے کارکنان نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا جماعت کے حلالی پرچموں کو اور صحابہ کرام کے نام والے پرچموں کو جلوس میں خوبصورت انداز میں لہراتے رہے کثیر تعداد میں کارکنان نے صحابہ کرام کے نام کے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے عظمت صحابہ کے عنوان سے مطالبہ تی بینر بھی کارکنان نے کثیر تعداد پکڑے ہوئے تھے سینکڑوں میٹر طویل سبز ہلالی پاکستانی پرچم جلوس کے شرکاء نے مدح صحابہ جلوس کا حصہ بنایا جس نے جلوس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے اس ساری صورتحال کو دیکھنے کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو گئی کہ اہلیان ملتان نے ملک محمد رفیق صدر سنی علماء کونسل ضلع ملتان پربھرپور اعتماد کرتے ہوئے اور ان کی قیادت کو تسلیم کیا الحمدللہ۔ جلوس میں ختم نبوت چوک، المکہ سنٹر، کپڑا مارکیٹ کے صدر اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب، رانا محمد ہاشم علی، معروف سیاسی وسماجی رہنما، ملک محمد طاہر ڈوگر (صدر ختم نبوت روڈ، چونگی نمبر 11 نزد غزہ چوک ملتان)، ملک عبدالصمد ڈوگر (صدر، صدیق اکبر روڈ، بطرف ختم نبوت چوک تا ممتاز آباد چوک) جمعیت علماء اسلام (ف) ملتان کے رہنماء محترم زاہد محمود قریشی، یادگار اسلاف ولی کامل مولانا سلطان محمود ضیاء، جمعیت علماء پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر، محمد ایوب مغل نورانی، پاکستان سنی تحریک کے رہنماء و متحدہ میلاد کونسل کے صدر، مرزا ارشدالقادری،متحدہ جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر علامہ خالد محمود فاروقی، مولانا اجمل فاروقی مولانا محمد ابوبکر، مولانا محمد بلال، قاری لیاقت، قاری محمد اختر، بھائی مجیب قریشی، رہنما سنی علماء کونسل ضلع ملتان سمیت کثیر تعداد میں اہلیان ملتان نے شرکت کی اور خلیفہ بلا فصل، سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی عظمت و رفعت، مقام ازواج و اصحاب رسول، بنات رسول، وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ ختم نبوت چوک پر تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے رانا محمد ہاشم علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کلمہ گو مسلمان، اسلام و پیغمبر اسلام اور جماعت صحابہ کرام علیھم الرضوان کی عزت و عظمت کا ڈنکا صبح قیامت تک ببانگِ دہل بجاتا رہے گا۔ شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں اہل سنت مسالک و مکاتب فکر کے جید اکابر و علماء کرام عرصہ دراز سے پر امن مطالباتی و مدح صحابہ جلوسوں اور سیمینارز و کانفرنسز کے ذریعے مسلسل حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنیوالے ملک، وطن عزیز پاکستان میں، صحابہ کرام علیھم الرضوان کے ایام ہائے وفات و شہادت کو ملک بھر میں عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر منانے کا سرکاری اعلان کیا جائے اور اس کا باقاعدہ و با ضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے۔ جیسا کہ بانیانِ پاکستان، جناب محمد علی جناح اور ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہم اجمعین کے ایام، سرکاری طور پر منائے جاتے ہیں۔ اسی طرح اجرک و سندھی ٹوپی کے ایام بھی ”ثقافتی ایونٹس” کے نام پر منائے جا رہے ہیں۔ جس پر سرکاری خزانے سے قومی اخبارات کو کروڑوں روپے کے اشتہارات دیکر غریب قوم کا پیسہ اڑایا جاتا ہے۔اسی طرح اسلامیان پاکستان کا یہ جائز اور مبنی برحق مطالبہ ہے کہ قومی شخصیات کے ساتھ ساتھ، ”قرآنی شخصیات” ازواج و اصحاب رسول کے ایام ہائے وفات و شہادت کو بھی سرکاری سطح پر، ملک بھر میں عام تعطیل کر کے منانے کا ”حکومتی و سرکاری اعلان” اور نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ اخر میں ملک محمد رفیق نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت چوک المعروف 14 نمبر چونگی سے مدد صحابہ جلوس 20 سال بعد نکلا ہے اور ایسی شان سے نکلا کہ ختم نبوت چوک سے غزہ چوک تک عوام کا سمندر امڈ ایا ہزاروں اہلیان ملتان اور غلامان صحابہ نے جلوس میں شرکت کی تمام شرکاء اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد دی۔