ملتان :  انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے انتخابات میں الخدمت گروپ کے پورے پینل نے بھاری لیڈ 170ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، چوہدری الیاس صدر اور چوہدری سلیم کمبوہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،گلشن مارکیٹ کے انتخابات2025تا 2028ء پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہوئے، جن میں تین گروپوں الخدمت گروپ، انصاف شاہین گروپ اور تاجر اتحاد کے درمیان مقابلہ رہا، تاجروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا، نتائج کے مطابق الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار چوہدری الیاس گروپ نے 310 ووٹ حاصل کئے ان کے مقابلے میں تاجر اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار یونس قریشی کے حصے میں 140 ووٹ اورانصاف شاہین گروپ کے اسلم خان کے حصہ میں 58 ووٹ آئے ،نتائج کے اعلان ہوتے ہی چوہدری الیاس گروپ، الخدمت گروپ کے کارکنان اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،کارکنوں نے نومنتخب عہدے داروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے نوافل ادا کئے گئے ،اس موقع پر نومنتخب صدر چوہدری الیاس اور منتخب سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ یہ کامیابی پوری تاجر برادری کے اعتماد کا مظہر ہے اور وہ بلا تفریق تمام تاجروں کو ساتھ لے کر چلیں گے، انہوں نے کہا کہ گلشن مارکیٹ کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل، صفائی، سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی بہتری ان کی اولین ترجیحات ہوں گی،انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 27 سال سے تاجر برادری کی خدمت کر رہے ہیں اور تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے مؤثر رابطے کے ذریعے تاجروں کے مسائل حل کیے جائیں گے اور انجمن کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔نومنتخب قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور گلشن مارکیٹ کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا،نومنتخب عہدیدرا نگروپ چیئرمین ارسلان،چیئرمین مجلس عاملہ حاجی رفیع الدین، وائس چیئرمین راشد علی،مشاورتی چیئرمین حافظ عاقب نعیم،سنیئر نائب صدرچوہدری محمد شکیل،نائب صدور میںمحمد سلیم عطاری،مرزا عزیزاللہ بیگ،محمد راشد،لیاقت علی،محمد افضل،محمد نعیم کمبوہ،محمد شہباؤ الرحمن،محمد ذیشان قریشی،سید ذیشان ،عنصر سیال،قمر علی بھٹی،سرور بھٹی،زین علی بھٹی،نعمان بھٹی،فہیم بھٹی،حاجی عبدالرزاق،نائب صدر چوہدری فہم اکرم،نائب صدر شگفتہ پروین،تاؤ محمدفہد کمبوہ،محمد صفدر،شاہد علی خان،جوائنٹ سیکرٹری فہد بھٹی،زاہد حسین قریشی،رانا عبدالغفار،محمد عمر،علی احمد چھٹہ،محمدارشاد کمبوہ،محمد نعیم کمبوہ،ذوہیب احمد چوہان،رانا خاور چیئرمین مجلس کمیٹی،ایڈیشنل نائب صدر ملک فضل عباس بھٹی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید شبیر حسن شاہ منتخب ہوئے۔