ملتان : محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میںگزشتہ روز USEFP کی جانب سے فلبرائٹ اورینٹیشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔سیمینار میں رجسٹرار یو ای ٹی ملتان ڈاکٹر عاصم عمر نے بطور نمائندہِ یونیورسٹی شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ نے بھی بھرپور طور پر سیمینار میں حصہ لیا۔ نمائندہ یو ایس اسکالرشپ پروگرام نے اپنے خطاب میں کہاکہ فلبرائٹ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامزکیلئے امریکی ریاستوں میں پاکستانی طلباء کیلئےگریجویٹ مطالعہ کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہےمحکمہ خارجہ کی طرف سے طلباء کومالی اعانت فراہم جاتی ہے، ان گرانٹس میں ٹیوشن، مطلوبہ نصابی کتب، ہوائی جہازکاکرایہ، رہنے کا وظیفہ اور ہیلتھ انشورنس شامل ہیں۔ USEFP ویزا کے عمل میں بھی طلباء کی مدد کرتا ہے۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے فراہم کی گئی معلومات سے فائدہ اٹھایا۔ سیمینار میں فلبرائٹ اسکالرشپ کے اہم نکات، درخواست کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے متعلق جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔ شرکا نے پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اورUSEFP ٹیم کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کےاختتام پر رجسٹراریوای ٹی ملتان ڈاکٹرعاصم عمر نے USEFP کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سیشنز طلبہ کے کیریئر کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوتے ہیں۔یوایس فلبرائٹ پروگرام سے یو ای ٹی ملتان کے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام اپنی پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے فائدہ اٹھائیں اپنی اعلی تعلیم کیلئے ضروراس پروگرام میں اپلائے کریں تاکہ اپنےمستقبل کو مزیدروشن بناسکیںہم امید کرتے ہیں کہ یو ایس اسکالرشپ پروگرام سے یوای ٹی ملتان کے طلبہ کوفائدہ پہنچےگا۔