نصر اللہ خان بابر کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قل خوانی کی تقریب میں خصوصی شرکت
ملتان: سابق رجسٹرار این ایف سی یونیورسٹی ملتان نصر اللہ خان بابر اور سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمر نواز خان بابر، زبیر نواز خان بابر، اور آصف نواز خان بابر کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس میں سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خان خاکوانی نے دعائے مغفرت کروائی۔قل خوانی کی اس تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید رائیں، نواب سجاد الدین خان علیزئی، ملک عدنان ڈوگر، ڈاکٹر جاوید صدیقی، رائے عارف منصب، محسن قیوم خان بابر، سہیل خان بابر، عمر فاروق خان بابر، آفتاب علی خان بابر، شریف خان بابر، عرفان عادل بابر، احسن قیوم خان بابر، زاہد خان خاکوانی، حسن خان علیزئی، طارق خاکوانی، سید سجاد بخاری، رمضان خالد جوئیہ، رانا آصف سعید، عتیق خان خاکوانی، عثمان خان بابر، چودھری قاور، افضال خان بابر، نعمان خان بابر ،وسیم بابر، احسن خاکوانی سمیت دیگر معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11885
Total Hits : 772490
Who's Online : 4






















