سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے ہر نازک موقع پر رسولِ اکرم ﷺ کا ساتھ دیا: ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ
ملتان: یومِ وفات خلیفۂ اوّل سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کے موقع پر سیاسی و سماجی رہنما ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے ہر نازک موقع پر رسولِ اکرم ﷺ کا ساتھ دیا۔ غارِ ثور کی رفاقت ہو یا مال و جان کی بے مثال قربانی، آپؓ ہمیشہ سب سے آگے رہے۔ آپؓ کو صدیق کا لقب اس لیے ملا کہ آپؓ نے ہر حال میں نبی کریم ﷺ کی بلا تردد تصدیق کی۔ خلافت کے دور میں ارتداد کے فتنے کا خاتمہ اور منکرینِ زکوٰۃ کے خلاف مضبوط موقف اختیار کر کے آپؓ نے امت کی وحدت کو محفوظ رکھا۔ آپ نے اپنے دور خلافت میں جرآت و استقامت کا پیکر بن کر اسلام اور مسلمانوں کو درپیش مشکلات و مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسلام کے خلاف تمام فتنوں کا مقابلہ کر کے اس دور کی بڑی طاقتوں کو شکست فاش دی ۔ اسلامی فتوحات کی ابتدا بھی آپ کے دور خلافت میں ہوئی ۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11830
Total Hits : 772434
Who's Online : 4






















