ملتان: گلشاد بی بی کی لاش بغیر غسل، کفن اور جنازے کے دفن،،لاش کے غیر مناسب دفن پر شہریوں کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج
ملتان: گزشتہ رات نو بجے کائیاں پور روڑ پر نواب پور روڑملتان کی رہائشی گلشاد بی بی سڑک کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔ تاہم تھانہ شاہ شمس پولیس نے مبینہ طور پرچوبیس گھنٹے کے اندر لاوارث قرار دے کر ایدھی نشتر کے ساتھ مل کر گلشاد بی بی کی لاش کو بغیر غسل، کفن اور جنازے کے انہی خون آلودہ کپڑوں کے ساتھ دفن کر دیا۔ گلشاد بی بی کے اٹھارہ سالہ بیٹے دلاور نے دو بجے سرائیکی راہنما مہر مظہر کات کو فون کر کے اطلاع دی کہ ان کی والدہ کا حادثہ ہوا ہے اور لاش نشتر ہسپتال میں موجود ہے۔ جب مہر مظہر کات دلاور کے ساتھ نشتر پہنچے تو پتہ چلا کہ کیس تھانہ شاہ شمس کے تحت ہے۔ اے ایس آئی غلام عباس سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ “ہم نے لاش کو نشتر ہسپتال قبرستان میں لاوارث بنا کر دفن کر دیا، انتظار نہیں کر سکتے۔ دلاور نے لاش کو نکالنے اور اپنی والدہ کا غسل، کفن اور جنازہ کر کے دفن کرنے کی درخواست کی، جس پر پولیس نے کہا کہ مجسٹریٹ کے پاس جائیں، پھر لاش نکلے گی۔ اس واقعے پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا اور سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے کہا کہ تھانہ شاہ شمس انتظامیہ اور ایدھی کارکنوں نے انسانی اقدار کی خلاف ورزی کی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ مہر مظہر کات نے کمشنر، ڈی پی او، آر پی او اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو گلشاد بی بی کی لاش فوری نکال کر غسل، کفن اور جنازہ کر کے دفنائی جائے، بصورت دیگر کل بھی لاش نہ نکالی گئی تو ویسے خراب ہو جائے گی اور غسل و کفن کے قابل نہیں رہے گی۔ گلشاد کے بیٹے دلاور جوئیہ نے روتے ہوئے کہا کہ اگر کل بھی والدہ کی لاش نہ نکالی گئی تو وہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
یہ واقعہ انسانی ہمدردی اور انتظامی غفلت کے سنگین مسئلے کو اجاگر کرتا ہے اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا کر چکا ہے۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11870
Total Hits : 772475
Who's Online : 4






















