ملتان: سابق مشیر وزیراعلٰی پنجاب چوہدری طارق گجر،آصف بھٹی نے نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل ایڈوکیٹ عامر سعید راں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل ایڈوکیٹ عامر سعید راں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے تمام مسائل کو میرٹ پر حل کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے فرائض کو انجام دیں۔ممبران پنجاب بار کونسل جنوبی پنجاب میں وکلاء کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں بار اوربینچ کے تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے۔عام آدمی تک انصاف کی فراہم کو یقینی بنائیں گے۔چوہدری طارق زمان گجر نے کہا کہ وکلاء جنہوں نے ہمیشہ ملک کے آئین وقانون کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ وکلاء ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے میں ایک بار پھر اپنا کردار ادا کریں گے۔