ڈی جی کے کلب انرویل 340 کی صدر کا چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ، مریض بچوں کیلئے دعا اور حوصلہ افزائی، والدین سے ملاقات ، صحت سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں: اسماء ندیم
ملتان(صفدربخاری سے)ڈی جی کے کلب انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی صدر مسز اسماء ندیم نے کہا ہے کہ
صحت سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت، بالخصوص چھوٹے بچوں کی تیمارداری کرنا عین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم ﷺ کے ارشادات بھی مریضوں کی عیادت اور خدمتِ خلق کی تلقین کرتے ہیں، اس لیے ہمیں سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی سنوارنا چاہیے۔ سنت
پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم حقیقی معنوں میں دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال ملتان کے دورے کے موقع پر مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ مسز اسماء ندیم نے مریض بچوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور والدین سے ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار بچوں کی عیادت اور ان کی امداد سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے اور یہاں آ کر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ دورے کے دوران ڈی جی کے کلب انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی صدر نے چلڈرن ہسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی سے ملاقات بھی کی اور ہسپتال کے لیے ڈونیشن دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کاشف چشتی نے ڈی جی کے کلب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے فلاحی اقدامات سے مریض بچوں کی بہتر دیکھ بھال میں مدد ملتی ہے اور ہسپتال انتظامیہ کا حوصلہ بھی بڑھتا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی جی کے کلب مسز شہلا مصطفیٰ پاشا اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری انرویل 340 مسز صالحہ پاشا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے تمام کلبز دکھی انسانیت کی خدمت، خصوصاً صحت کے شعبے میں فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11967
Total Hits : 772572
Who's Online : 2






















