خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی تعلیمات موجودہ پرفتن دور میں مشعلِ راہ ہیں، تاجدار صداقت کانفرنس میں اخوت، رواداری اور امن کا پیغام
ملتان: جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد ہالہ میں منعقدہ عظیم الشان ’تاجدار صداقت کانفرنس میں خلیفہ اول،رفیق نبوت امام صحابہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بے مثال عظمت و سیرت کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اہل سنت کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کی، جبکہ صوبہ پنجاب کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی مہمان خصوصی تھے۔تاجدار صداقت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب کے ترجمان پیر طریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی اسلام کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ:”سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی صداقت، ایثار اور وفاداری پوری امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپؓ کا سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ آپ کو ہجرت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رفیقِ غار ہونے کا عظیم شرف حاصل ہوا۔ آپؓ نے ہمیشہ حق کی تائید کی اور نبی اکرم ﷺ سے بے لوث محبت کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔”انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ نفوس قدسیہ ہیں جنہوں نے براہِ راست رحمتِ کونین ﷺ سے فیض حاصل کیا۔ موجودہ پرفتن دور میں ان کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے حقیقت میں مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی تعلیمات اخوت، رواداری، امن، اخلاص اور بھائی چارہ کی مظہر ہیں، جن پر عمل پیرا ہو کر ہم نہ صرف ملک کو اندرونی انتشار سے بچا سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں حقیقی امن و استحکام بھی لا سکتے ہیں۔”
جماعت اہل سنت پاکستان کے نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان صحابہ کرام اور اہل بیت اطہارؓ کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو تلقین کی کہ وہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگیوں میں اخلاص اور سچائی کو اپنائیں۔کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک میں امن و امان کی بحالی اور بالخصوص غزی فلسطین کشمیر کے مسلمانوں اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11893
Total Hits : 772497
Who's Online : 4






















