ملتان: جیٹور پاکستان نے راماڈا ملتان میں ایک شاندار اور باوقار بینکرز انگیجمنٹ ایونٹ کا انعقاد کیا، جس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام بینکوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، اس تقریب میں تقریباً 125 بینکرز شریک ہوئے، جن میں تمام بڑے بینکوں کے سینئر افسران اور آٹو فنانسنگ آفیسرز شامل تھے،ایونٹ کے دوران جیٹور کی مقبول گاڑیاں جیٹور ڈیشنگ اور جیٹور X70-پلس نمائش کے لیے پیش کی گئیں، جبکہ شرکاء کو گاڑیوں کے فیچرز، کوالٹی اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر دونوں ماڈلز پر PKR 175,000 کی کسٹمرز کے لئے خصوصی رعایت اور بہنکرز انسنٹہو سکیم کا اعلان بھی کیا گیا، جسے بینکرز نے بے حد سراہا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او جیٹور ملتان ریاض احمد چوہدری نے کہاجیٹور پاکستان بینکنگ سیکٹر کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے ذریعے صارفین کو بہتر اور آسان آٹو فنانسنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے،تقریب کے اختتام پر بینکرز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جیٹور کی کامیابی کے لیے دعا کی۔