ایم کیو ایم (پاکستان) بلدیاتی انتخابات میں ہر صورت حصہ لے گی: کرامت علی شیخ
ملتان: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) پنجاب کے جنرل سیکرٹری کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں ضرور حصہ لے گی لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام فعال کیا جائے تاکہ عام شہری کے مسائل حقیقی معنوں میں اس کی دہلیز پر حل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان زون کے ذمہ داران سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر ملتان زون کے صدر شیخ ایاز علی،زونل کا بیٹی کے اراکین رانا ذوالفقار بھائی،شرافت علی بھائی،وصی حیدر بھائی،سلیم قریشی بھائی،رانا سمیع خان بھائی،وسیم خانزادہ بھائی سمیت دیگر بھی موجود تھے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ چھوٹے چھوٹے معمولی مسائل نے عام شہری کو شدید پریشانی سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ معمولی معمولی مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کی شنوائی نہیں ہوتی اس لیے ضروری ہے کہ با اختیار بلدیاتی نظام فوری طور پر نافذ کیا جائے تاکہ عام شہری کے مسائل فوری حل ہو سکیں ۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11935
Total Hits : 772540
Who's Online : 2






















