ملتان میں ویٹرن انجینئرز فورم کا 45واں اجلاس، انجینئر ناصر ایاز گرمانی کا خطاب
ملتان: ویٹرن انجینئرز فورم کا 45 واں اجلاس منعقد ھوا اجلاس سے ویٹرن انجینرز فورم کے صدر انجینئر ناصر ایاز گرمانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ویٹرن انجیئرز فورم انجینئرنگ شعبہ میں گراں قدر خدمات کے علاوہ دکھی انسانیت کی خدمت کا کام احسن طریقے سے سرانجام دیے رہا ہے ہر سال لاکھوں روپے زکوۃ فنڈز میں اکھٹا کر کے ضرورت مند اشخاص اور اداروں میں تقسیم کئے جاتے ھیں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ویٹرن انجینئرز فورم نے مبلغ چھ لاکھ روپے پاکستان الخدمت فانڈویشن کے حوالے کئے فورم میں ہر سال الیکشن منعقد کئے جاتے ھیں یہ فورم دن رات ملک اور انسانیت کی خدمت کے لئے مستعد ھے ویٹرن انجینئرز فورم پاکستان کے تمام ریٹائرڈ انجینئرز کو اس فورم میں شمیو لیت کی دعوت دیتا ھے اسکے لئے ممبر شپ فارم کے حصول کے لئے انجینئر مرزا محمد شریف جنرل سیکریٹری سے رابطہ کریں تقریب سے انجینئر مرزا محمد شریف جنرل سیکریٹری نے ویٹرن انجینرز فورم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے سابق سی ای او میپکو چوہدری محمد اکرم، امجد نواز بھٹی (صدارتی امیدوار برائے واپڈا ھائسنگ سوسائیٹی) مرزا محمد شریف، میاں محمد علی ، عبدالمتین خان (سی ای او ریٹائرڈ) محمد اکرم بھٹی (جی ایم ریٹائرڈ) و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تجربہ کار انجینئرز کی تجاویز اور رہنمائی ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ ھمایوں خان سدوزئی (جی ایم ریٹائرڈ)شفقت اصغر طاہر (جی ایم ریٹائرڈ)اللہ یار خان (سی ای او ریٹائرڈ)محمد جمشید سرور ناصرایاز گرمانی (سی ای ریٹائرڈ)مرزامحمدشریف (ایڈیشنل چیف سہیل أحمد خواجہ (جی ایم ریٹائرڈ)سعیداحمد (جی ایم ریٹائرڈ)میاں محمد علی (جی ایم ریٹائرڈ)محمد شکیل چوھدری (سی ای او ریٹائرڈ)ممتاز احمد خان (سابقہ ڈایریکٹر کالا باغ ڈیم)چوہدری محمد اکرم (سی ای او ریٹائرڈ)انجم نوید (جی ایم ریٹائرڈ)یوسف ضیاجہانگیر احمد (چیف انجینئر ریٹائرڈ)خواجہ خالد محمود (ایس ای ریٹاٰئرڈ)محمد یعقوب (چیف انجینئر)ناصر رشید (جی ایم ریٹائرڈ)قاضی محمد اقبالرانا عبدالستار (چیف انجینئر ریٹائرڈ)منیر انجم رندشفیق احمدامجد نواز (ایس ای)محمد مرتضی خورشیدأصغر گلو،جاوید احمد صدیقی،امتیاز قریشی،ابرار،نعمت اللہ قریشی،رانا محمد ایوب،صدیق اللہ خان، ودیگر شریک انجینئرز نے انجینئرنگ کے شعبے میں جدید رحجانات، ملکی ترقی میں انجینئرنگ کے کردار، انفراسٹرکچر کی بہتری، اور نوجوان انجینئرز کی پیشہ ورانہ تربیت جیسے اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ اجلاس میں انجینئر محمد اکرم بھٹی کے بھائی ودیگر ممبران کے عزیز اقارب کی وفات پر فاتح خوانی کی گئی اور واپڈا میں ہونے والے الیکشن میں ریزیڈینشل گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11954
Total Hits : 772558
Who's Online : 2






















