ملتان میں نورانی سیمینار، علامہ شاہ احمد نورانیؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت
ملتان: قومی اسمبلی کے سابق رکن سابقہ سینٹر ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے بانی صدر قائد اہلسنت حضرت علامہ الشاہ احمد نورانی کے یوم وصال کے موقع پر نورانی سیمینار منعقد ہوا میزبانی جمیعت علماء پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کی جبکہ صدارت ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم نے کی سیمینارکے شر کاء نے علامہ الشاہ احمد نورانی کو زبردست خراج عقیدت خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نورانی کا کردار ہر لحاظ سے مثالی تھا انہوں نے سیاسی میدان میں رہتے ہوئے اپنا دامن داغ دارہونے نہیں دیاانہوں نے سیاست میں شرافت دیانت داری مروت اور مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہر میدان میں جرات و بہادری کے ساتھ کلمہ حق کو بلند کیا وہ سچے عاشق رسول(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) تھے وہ با عمل عالم دین اور اسلام کے عظیم مبلغ تھے انہوں نے اپنے والد حضرت الشاہ عبدالعلیم مدنی میرٹھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا میں لاکھوں افراد کو اسلام کی دولت سے مالا مال کیا سمینار میں وفاق المدارس کے علامہ عبدالحق مجاہد،جمیعت اہل حدیث علامہ خالد محمود فا روقی سنی علماء کونسل کے ملک محمد رفیق و محمد ابوبکر سنی تحریک کے مرزا محمد ارشد قادری،حافظ سعید احمد،قاری لیاقت علی،جمیعت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی جواینٹ سیکرٹری علامہ پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری،صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ پروفیسر فضل حبیب اکبر ہارونی، ج،ضلعی صدر علامہ طارق ہاشمی،محمد اشفاق سعیدی،شریک تھے سمینار کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر پاکستان کے سیاست دان مولانا نورانی کے نقش قدم پر چلیں تو پاکستان ہر لحاظ سے اپنا لوہا منوا سکتا ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے بھی نورانی کردار کی اشد ضرورت ہے مولانا نورانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج پاکستانی عوام کو ایک قوم بنانا چاہئے علماء کرام و مشائخ عظام نظام مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم)نفاذ اور مقام مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم) کے تحفظ امن کے قیام کے لئے نورانی کردار کو اپنائیں تو ملک میں ہر طرح کی کامیابی کے لئے انقلاب لایا جا سکتا ہے








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11890
Total Hits : 772494
Who's Online : 4






















