ایم این ایس یو ای ٹی ملتان میں شدت پسندی کے خاتمے پر پالیسی نیٹ ورک سیمینار کا انعقاد ،، نوجوانوں میں امن اور آگاہی کے فروغ پر زور
ملتان: محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (MNS UET )ملتان میںرائزنگ اینڈ ریزیلینٹ پاکستان کاؤنٹرنگ دی شیڈوز آف ایکسٹریمزم کے عنوان سے پالیسی نیٹ ورک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CoE-CVE)ہوم ڈیپارٹمنٹ(وزارت داخلہ) پنجاب اور ایم این ایس یو ای ٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوا۔وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر سلطان اور رجسٹرار عاصم عمر نے بھی سیمینار میں خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔سیمینار میں ماہرین، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان میں شدت پسندی کے چیلنجز، نوجوانوں کی کردار سازی، امن کے فروغ اور معاشرتی استحکام سیمینار کا مقصد نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنا اور ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ مزید برآں، پالیسی سطح پر مربوط حکمت عملی بنانے اور مختلف اداروں کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیاوائس چانسلریوای ٹی نے کہاکہ ہمارے ہاں کے طلباء مستقبل میں نہ صرف یونیورسٹی کانام روشن کرینگے ساتھ ہی انجینئرنگ کے بعدسرائیکی خطہ کانام بھی پوری دنیا میںروشن کرینگے ۔








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11913
Total Hits : 772517
Who's Online : 4






















