ملتان: پاکستان فلاح پارٹی کا یوم تاسیس، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری کا خطاب
( )
ملتان: پاکستان فلاح پارٹی کے “یوم تاسیس” کے سلسلہ میں منعقدہ ذمہ داران وکارکنان کی منعقدہ “تقریب ملاقات “سے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں آئین وقانون سےماورافیصلے بحران دربحران کا سبب ہیں
پاکستان کے معاشی ومعاشرتی مسائل کا واحد حل ملک وقوم کوآئین کےمطابق چلانےمیں ہے۔ آئین کوبے وقعت کرنےوالے فیصلےآنیوالے کل میں شرمندگی کا باعث بنیں گے۔ آئین وقانون کوبےوقعت کرنےمیں پاکستان کی ہردورمیں اقتدار میں رہنےوالی پارٹیوں کاحصہ شامل ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی آئین وقانون کی بالادستی اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی حیثیت میں آواز اٹھاتی رہےگی۔ ہمیں اپنی سیاسی جماعتوں اورذاتی مفادات کی بجائے آئین وقانون کی بالادستی اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے پاکستان کےمفادات کومقدم رکھناہوگا۔
اس کےبغیر ملک وقوم کا دائروں سےاندھیروں اوراندھیروں سےدائروں کاسفرختم نہیں ہوگا۔ آج دنیاکے ترقی یافتہ ممالک کی پہلی وجہ انکی اپنےآئین وقوانین اورممالک کی بہتری ترجیح ہے۔ پاکستان اورپاکستان کے باسی پچھلے اٹھہتر سال سے دائروں کے سفرمیں کھوئے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر جمہور کااستحصال ہورہاہے۔ ذاتی وسیاسی مخالفتوں نے ہمیں اجتماعیت اورسوچنےسمجھنےکی صلاحیتوں سےمحروم کر دیا ہے۔ ہمیں ملک وقوم کےلئے اجتماعی اچھےفیصلوں اوربہتری کے لئے وسیع القلبی اور وسیع الظرفی سے فیصلے کرناہونگےاوراختلاف رائے کا احترام کرتے ہوئے اسےذاتی دشمنیوں میں بدلنےکی روش کوترک کرنا ہو گا۔ پاکستان کے تمام قانونی آئینی اداروں کو اپنےدائرہ کار کےاندررہ کرملک وقوم کی بہتری کے لئے اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔ آئین پاکستان میں اپنےمفادات پرمبنی ترامیم کاسلسلہ روکناہوگا اورصاحبان اختیار واقتدار کو سب “اچھاہے”کی آواز کی بجائے حقائق کومدنظررکھ کرملک وقوم کی بہتری کےلئے اقدامات یقینی بناناہوگے تاکہ ملک وقوم میں “نفرت وانارکی” کی بجائے “اتحاد “ویگانگت “ویکجہتی” نظر آئے








































Visit Today : 602
Visit Yesterday : 525
This Month : 9417
This Year : 57253
Total Visit : 162241
Hits Today : 11901
Total Hits : 772506
Who's Online : 4






















