ملتان :  انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہد اسحاق سانگی نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر صرف ہزار روپے کی وصولی کے ساتھ ساتھ اب دکانوں کا کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے پر جرمانہ عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حکومت قانون تو بنا دیتی ہے مگر چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو سہولیات کی فراہمی ناپید ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ مارکیٹس اور بازاروں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے بھی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تاجر پہلے ہی نت نئے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں کی جاتی ہے اب صفائی ٹیکس ایک ہزار لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے کی صورت میں بھی جرمانہ عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے تاجر برادری کے ساتھ ایسی ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اسی لیے صوبائی حکومت پنجاب اور ملتان انتظامیہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لے