ملتان :  وزیر اعلی پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب، ملتان کے گنجان آباد علاقہ پیر کالونی نمبر 1 میں کئی ماہ سے جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں اور نکاسی آب کے ناقص انتظام کی وجہ سے علاقہ مکین شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام یونین کونسل 47 پیر کالونی کے جنرل سیکریٹری محمد سفیان مغل نے کہا ہے کہ پیر کالونی نمبر 1 میں وزیراعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب زندہ مثال یہ ہے کہ جہاں پر کئی ماہ سے جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے تعفن پھیلنے کی وجہ سے مکین مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں اور وباء پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے اس سلسلہ میں بارہا متعلقہ ذمہ داروں کو اگاہ کیا گیا مگر افسوس کہ متعلقہ ادارے اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید پریشانی سے دوچار ہیں اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر مسائل حل نہ ہوئے تو جے یوآئی کے کارکنان احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے وزیراعلی پنجاب کمشنر ملتان ریجن، ڈپٹی کمشنر ملتان،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور واسا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں۔