فو جی سیمنٹ کی سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ تقریب، ملک بھر سے کاروباری شخصیات کی شرکت
ملتان: فوجی سیمنٹ کمپنی کی سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ کی تقریب مورخہ 11 دسمبر 2025ء کو ایم جی ایم مارکی ملتان کینٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر اور خصوصی طور پہ آئے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلو چستان سے آئے ہوئے ڈیلرز، ٹرانسپوٹرز اور سیمنٹ سے وابستہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی – شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیر ریٹائررڈ صلاح دین ایوبی نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور کاروباری شعبے کی ترقی میں ڈیلرز اور کاروباری شراکت داروں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کمپنی نے اپنی ترقی کی نئی منزلیں طے کی ہیں، جن میں ڈیلرز کی محنت اور پیشہ ورانہ عزم بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی سیمنٹ نے اس سال 54 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو ایک ریکارڈ ہے – ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز نے فوج سیمنٹ کے قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنے میں کراد کی اہمیت کو اجاگر کیا جس میں زیر زمیں پانی کے استعمال ، پہاڑوں کی کٹائ ، شجرکاری ، متبادل رواج کے زرائع کا حصول اور علمی معیار اور نئی تحقیق پر مستقل عملدرآمد شامل ہیں – بر گیڈئر ریٹائرڈ صلاح دین ایوبی اس بات پہ زور دیا کہ ملکی کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے اور ایسے ایونٹس نہ صرف اعتماد بڑھاتے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں اہم ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کرنا ہے جو نہ صرف ادارے کے لیے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔ بر گیڈئیر صلاح دین ایوبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود کمپنی کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، اور مستقبل قریب میں مزید ترقی کے واضح امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے آنے والے سال میں بھی اسی جذبے سے کام کریں۔آخر میں، مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کامیابی میں اُن کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سال 2024/25 کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کو خصوصی ایوارڈز اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء کو کمپنی کی آئندہ سال کی حکمتِ عملی، نئے اہداف، اور جدید کاروباری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔تقریب میں فوجی سیمنٹ کے ہیڈ آفس اسلام آباد سے سینئر مینجمنٹ ڈپٹی جنرل مینجر/ نیشنل سیلز ہیڈ عرفان نسیم شیخ ، سینر مینجر لیفٹیننٹ کرنل ہمایوں خلیل جرال ، مینجر مارکیٹنگ سیلز محمد اشرف ملک ، کوالٹی مینجر محمد امین اور مینجر مارکیٹنگ سیلز کاشف سندھڑ نے شرکت کی – تقریب کی نظامت/نگرانی کے فرائض مینجر مارکیٹنگ /سیلز محمد اشرف ملک نے سرانجام دیئے – معروف میوزیکل بینڈ اڑان نے اپنی گائیکی سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے خصوصی ظہرانہ کاُ انتظام بھی کیا گیا۔









































Visit Today : 32
Visit Yesterday : 608
This Month : 9455
This Year : 57291
Total Visit : 162279
Hits Today : 488
Total Hits : 773644
Who's Online : 5






















