جماعت اہل سنت کا چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ
اسلام آباد/لاہور/ملتان/فیصل آباد : جماعت اہل سنت پاکستان اور ملک کی دیگر تمام تنظیمات اہل سنت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں چاروں خلفائے راشدین کے ایام وصال کو سرکاری سطح پر منانے کا فوری اعلان کرے۔ جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی پریس ریلیز کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین پیرسیدخلیل الرحمن شاہ بخاری،علامہ محمد فاروق خان سعیدی،ڈاکٹرصدیق خان قادری،پیرزادہ معاذالمصطفی قادری اور صوبائی ترجمان صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے یوم صدیق اکبر کے حوالہ سے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے اس مطالبے پر فوری عمل نہ کیا تو تنظیمات اہل سنت کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔ ان رہنماووں نے اعلان کیا کہ حسب روایت اس سال بھی 22 جمادی الثانی (14 دسمبر بروز اتوار) کو جانشین رسول، اصدق الصادقین، امیر المومنین، اور یارِ غار سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یوم وصال ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اور اس موقع پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوں گی۔ جماعت اہل سنت پاکستان اور تمام تنظیمات اہل سنت کے فیصلے کے مطابق، رواں ماہ دسمبر اور آئندہ ماہ جنوری 2026 میں خلیفہ اول کی یاد میں خصوصی تقریبات جن میں تاجدارصداقت کانفرنسز،سیمینارز،محافل کا بھرپور انعقاد کیا جائے گا۔اوران محافل میں ممتاز علماء و مشائخ اور دانشوران شرکت کریں گے، جو جانشین رسول حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی سیرت، شخصیت، اور عہد خلافت کے لازوال کارناموں پر روشنی ڈالیں گے اور امت مسلمہ کے پہلے امیر و خلیفہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔









































Visit Today : 32
Visit Yesterday : 608
This Month : 9455
This Year : 57291
Total Visit : 162279
Hits Today : 515
Total Hits : 773671
Who's Online : 4






















