ایم این ایس یو ای ٹی ملتان میں دہشت گردی سے حفاظت کی موک ایکسرسائز کا انعقاد، عملی مشق میں طلبہ و اسٹاف کی بھرپور شرکت
ملتان: محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (MNS UET )ملتا ن میں دہشت گردی سے حفاظت کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقادکیا گیا جس میں ایم این ایس یو ای ٹی میں دہشت گردی سے تحفظ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کروائی گئی اس ایکسرسائز میں سیکیورٹی اہلکاروں، یونیورسٹی کے عملے اور طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی صورت میں فوری اور مؤثر ردِعمل کی تربیت فراہم کرنا تھا۔ایکسرسائز کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کو عملی طور پر دکھایا گیا۔ جن میں ایمرجنسی رسپانس، نکاسیِ دانش ((evacuationاور سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل درآمد شامل تھا۔ اس موقع پر شرکاء کو حفاظتی اقدامات اور فوری ردعمل کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔رجسٹرار یو ای ٹی ملتان ڈاکٹرعاصم عمرنے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ادارے کی سیکیورٹی کو مستحکم بنانے اور طلبہ و اساتذہ میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بے حد ضروری ہیںہم وقفہ وقفہ سے اس عمل کو کراتے ہیں تاکہ نئے طلباء کو بھی اس حوالے سے مکمل آگاہی ہواور وہ ایمرجنسی کی صورتحال میں اپنا دفاع بھرپوراندازمیں کرے اور ساتھ ہی اپنے ساتھی طلباء کو بھی ایسی صورتحال سے نمٹنے بارے آگاہی دیکرسب کومحف وظ کرے۔









































Visit Today : 32
Visit Yesterday : 608
This Month : 9455
This Year : 57291
Total Visit : 162279
Hits Today : 494
Total Hits : 773650
Who's Online : 5






















