پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب: موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی شدید مخالفت ، جنوبی پنجاب کو ہر صورت صوبہ بنائیں گے : پیپلزپارٹی کا دو ٹوک مؤقف
ملتان: سینئر نائب صدر pppجنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم ، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، انفارمیشن سیکرٹری ملتان ضلع چوہدری یاسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی ہرگز حمایت نہیں گی موجودہ حکمرانوں کے عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیاں آج بھی عوام میں مقبول ہیں پیپلزپارٹی کسی سے روز گار نہیں چھینتی بلکہ اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کو روزگار دیتی ہے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس لاہور میں موجودہ حکومت پر واضع کر دیا ہے کہ جنوبی پنجاب کو پیپلزپارٹی ہر صورت صوبہ دیکھنا چاہتی ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے گورنر ہاؤس لاہور میں موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں اور تحریک انصاف کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سابقہ ایم پی اے و ایم این اے اور دیگر عہدے دار پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور جنوبی پنجاب سے مختلف جماعتوں کے لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے ہر ضلع میں جائیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں ہر ضلع میں پورے جنوبی پنجاب میں ہر یونین کونسل میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے حالیہ ضمنی الیکشن میں مظفرگڑھ کی صوبائی سیٹ جیتنے پر جنوبی پنجاب کے جیالوں کو مبارکباد دی اور ڈیرہ غازی خان میں ضمنی الیکشن میں ہونے والی بدترین دھاندلی پر تحفظات کا اظہار کیا اور سابق وزیر اعلی دوست محمد کھوسہ کو یقین دلایا کہ اس دھاندلی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کا محاسبہ کرے گی اور عوامی ووٹ کی طاقت سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی








































Visit Today : 65
Visit Yesterday : 608
This Month : 9488
This Year : 57324
Total Visit : 162312
Hits Today : 1680
Total Hits : 774836
Who's Online : 5






















