سعودی عرب میں ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام ،4 افراد زخمی
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 10 February 2022 کو شائع کیا.
ریاض: سعودی عرب میں عرب اتحاد نے ابھا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ عرب اتحاد نے مسلح ڈرون کوہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا۔ کارروائی میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کواکثر بیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورسعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 94
Visit Yesterday : 0
This Month : 94
This Year : 63813
Total Visit : 168801
Hits Today : 508
Total Hits : 872322
Who's Online : 3




















