ملتان: ٹریفک پولیس اور تاجروں کا ٹریفک مسائل کے حل پر اتفاق ، ڈی ایس پی ٹریفک کی تاجر رہنماؤں سے ملاقات
ملتان: ڈی ایس پی ٹریفک مہر نذیر احمد اور انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد عباس نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ سے ان کے آفس، مدنی ٹریڈ سنٹر چوک حسین آگاہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تاجر رہنما مدثر علی، نفیس احمد قریشی، ملک ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، بے ہنگم رش، تجاوزات اور روڈ سیفٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹریفک پولیس حکام نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ مارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے، پارکنگ کے مؤثر انتظام، اور عوامی سہولت کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کی جارہی ہے۔سید جعفر علی شاہ نے ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کے باہر پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے شہریوں کی سہولت کے لیے تاجروں کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک پولیس اور تاجروں کے مابین رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مسائل بروقت حل ہوسکیں اور شہر میں ٹریفک کا نظام مؤثر انداز میں چلایا جاسکے۔








































Visit Today : 74
Visit Yesterday : 608
This Month : 9497
This Year : 57333
Total Visit : 162321
Hits Today : 1864
Total Hits : 775020
Who's Online : 2






















